حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانودر، گجرات/ حوزۂ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السّلام کانودر، گجرات میں نجف اشرف سے تشریف لائے عتبۂ علویہ کے مسؤولِ فکری شیخ سلام ناصری اور مسؤولِ تبلیغات حجت الاسلام و المسلمین شیخ ہانی کنعانی اپنے وفد کے ہمراہ حوزۂ علمیہ امام حسن عسکریؑ کانودر کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے حوزہ کے طلاب، مدیرِ محترم عالیجناب مولانا سید یاسین حسین عابدی اور اساتذۂ کرام مولانا سید محمد میاں، مولانا سید حسین حیدر قدر نقوی اور مولانا محمد اسلم معروفی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر حوزۂ علمیہ امام حسن عسکری علیہ السّلام کانودر کے معاون اور ٹرسٹ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، جنہوں نے مہمانانِ گرامی کا پُرتپاک اور خلوصِ دل سے استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران علمی و تبلیغی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور حوزوی خدمات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔









آپ کا تبصرہ